مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنا پاسپورٹ لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ سے اپنا پاسپورٹ لے لیا۔مریم نواز نے ڈپٹی رجسٹرار کے کمرے سے پاسپورٹ وصول کیا، انہوں نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے۔


مریم نواز میڈیا سے گفتگو کیے بغیر لاہور ہائی کورٹ سے روانہ ہو گئیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔
عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کر کے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گی۔مریم نواز کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔