5 کھرب ڈالر مالیت کا سعودی شہر ایشین سرمائی گیمز 2029 کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے خلیجی عرب ریاست کے 500 ارب ڈالر کے فلیگ شپ پروجیکٹ نیوم میں 2029 کے ایشین سرمائی کھیلوں کی میزبانی کی بولی جیت لی ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ ویب سائٹ کے مطابق ٹروجینا ریزورٹ پروجیکٹ کی تکمیل 2026 میں متوقع ہے، یہ پروجیکٹ آؤٹ ڈور اسکیئنگ، مصنوعی میٹھے پانی کی جھیل اور قدرتی نظاروں کا حسین امتزاج ہوگا۔
سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کھیلوں کے شعبے کے لیے لامحدود حمایت کے ساتھ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے مغربی ایشیا کے پہلے ملک کے طور پر اے ڈبلیو جی ٹروجینا 2029 کی میزبانی کی بولی جیت لی ہے۔

نیوم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے، وژن 2030 کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے سلطنت کا تیل پر انحصار کم کرتے ہوئے کھیلوں کو ترقی دینے سمیت معیشت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے اپنی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے صحرا اور پہاڑ جلد ہی سرمائی کھیلوں کے میدان ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی بولی کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا جب کہ نیوم کے نام سے معروف میگا سٹی ایونٹ کی میزبانی کرنے والا پہلا مغربی ایشیائی شہر ہوگا۔
پروجیکٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ایشین ونٹر گیمز ایک ایسے علاقے میں ہونے جارہے ہیں جہاں موسم سرما کا درجہ حرارت زیرو سیلسیس (32 فارن ہائیٹ) سے نیچے تک گر جاتا ہے اور سال بھر کا درجہ حرارت عام طور پر خطے کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں 10 ڈگری ٹھنڈا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اکتوبر 2017 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں 500 ارب ڈالرز کی لاگت سے نئے شہر کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔
اس منصوبے میں اڑنے والی ٹیکسیوں اور روبوٹ نوکرانیوں جیسے مجوزہ منصوبوں پر مختلف حلقوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا جب کہ ماہرین تعمیرات اور ماہرین معاشیات نے بھی اس پروجیکٹ کی فزیبلٹی پر سوالات اٹھائے۔یہ شہر موجودہ حکومتی فریم ورک سے آزاد خودمختار حیثیت میں کام کرے گا اور اس کے لیے حکومت 500 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ خرچ کرے گی، جبکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے خودمختار ویلتھ فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔
یہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے اور سعودی ولی عہد کے مطابق اس منصوبے کے تحت بحیرہ احمر میں اتنا بڑا پُل بھی تعمیر کیا جائے جو کہ اس نئے شہر کو مصر، اردن اور افریقہ کے باقی حصوں سے ملا دے گا اور اس طرح دنیا میں پہلی بار تین ممالک کا پہلا خصوصی زون قائم ہوگا۔
نیوم سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جہاں روبوٹس کی تعداد انسانوں سے زیادہ ہوگی جبکہ ہولوگرام ٹیچرز جینیاتی طور پر تدوین شدہ طلبہ کو تعلیم دیں گے۔مستقبل کے اس شہر میں کیمرے، ڈرونز اور چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا بہت زیادہ استعمال ہوگا، تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔روبوٹ ملازمین یہاں گھر کا ہر کام کریں گے، روبوٹس کے درمیان کیج فائٹس بھی لوگوں کی تفریح کے لیے ہوں گی جبکہ روبوٹ ڈائناسور سے بھرے ایک امیوزمنٹ پارک کو بھی تعمیر کیا جائے گا۔
اس خطے کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے اس شہر کی تعمیر کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ ‘میں کوئی شاہراہ نہیں چاہتا، ہم 2030 تک اڑنے والی گاڑیاں چاہتے ہیں’، ایک اور دستاویز میں لکھا ہے کہ ڈرائیونگ صرف تفریح کے لیے ہوگی، ٹرانسپورٹیشن کے لیے نہیں۔اس کی تفصیلات تو واضح نہیں مگر اس شہر کے لیے ایک مصنوعی چاند کی تجویز موجود ہے، جو کہ ممکنہ طور پر ڈرونز کی فلیٹ یا خلا سے لائیو اسٹریم امیجز کی مدد سے تیار ہوگا۔

Recent Posts

باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ…

3 mins ago

چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنے پر ہی مذاکرات ہوں گے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کسی بھی ممکنہ مذاکرات کو…

11 mins ago

9 مئی کیس، عدالت میں پیش نہ ہونے پر 14 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے…

17 mins ago

بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیر اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے…

24 mins ago

کے الیکٹرک کا 7 سال کیلئے 3.84 روپے فی یونٹ بیس ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ دن پہلے منظور کیے جانے والے 392 ارب روپے کے سرمایہ…

30 mins ago

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض (قدرت روزنامہ) حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے…

33 mins ago