ساگو دانہ کھائیں اور چہرے پر بھی لگائیں، جانئیے کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپ کو بتائیں گے ساگو دانہ کھانے اور چہرے پہ لگانے کے فائدے .
جوڑوں کے درد کیلئے:
جن لوگوں کے جوڑوں میں درد رہتا ہے اور اٹھتے بیٹھتے ہر وقت ہڈیاں کڑ کڑانے کی آواز آتی ہے وہ افراد ساگو دانے کا استعمال کس طرح کر سکتے ہیں .

سب سے پہلے آپ ساگو دانے کو پیس کر اس کا باریک پاؤڈر بنالیں اور روزانہ صبح نیم گرم دودھ میں 1 چمچ یہ پاؤڈر ملا کر پی لیں، بہترین تنائج کیلئے کم از کم تین ماہ اسے پیئیں .
چہرے کے نکھار کیلئے:
اگر آپ کے گھر میں دعوت ہو یا کسی فنکشن وغیرہ میں جانا ہو اور فیشل کرنے کا وقت نہ ملے تو آپ ساگو دانے کا یہ ماسک لگا سکتی ہیں، یہ آپ کے چہرے کو صاف شفاف اور نکھار دے گا .
ساگودانہ ماسک کیسے بنائیں؟
سب سے پہلے آپ 1 چمچ گرین ٹی لیں اور اسے ہاتھ سے مسل لیں، اب 1چمچ ساگو دانے کے پاؤڈر کو تھوڑے سے پانی میں گھول لیں .
اس کے بعد ایک کپ پانی کو خوب ابال کر اس میں یہ مکسچر ڈال کر ہلائیں اور چولہا بند کردیں . ململ کے کپڑے سے اسے چھان کر ایک پیالے میں نکال لیں اور اس میں گرین ٹی اور 1 چمچ جیلیٹن پاؤڈر شامل کر کے اچھے سے مکس کرلیں .
اب اس ماسک کو چہرے پہ لگائیں اور آدھے گھنٹے تک خشک ہونے کیلئے چھوڑ دیں پھر چہرہ گیلا کرکے ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور منہ دھو لیں، چہرہ بلکل چمک جائے گا .
ٹپ:
اگر آپ کے پاس جیلیٹن پاؤڈر موجود نہ ہو آپ اس کی جگہ جیلی بنانے والا پاؤڈر بھی استعمال کر سکتی ہیں کیونکہ اس میں بھی جیلیٹن ہوتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں