صدر مملکت کا عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت کی جانب عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، مالی جرائم، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر بھی نہیں ہوگا۔65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں ان پر اطلاق ہوگا جبکہ 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

1 hour ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

2 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

2 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

2 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

2 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

3 hours ago