تمام حدیں پار، رئیلٹی شو ’تماشا‘ کی نامور اسٹار ’مریحہ صفدر‘ کی بولڈ تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف ریئلٹی شو تماشا میں شمولیت کے بعد شہرت سمیٹنے والی فیشن بلاگر، اداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر اب کسی تعریف کی محتاج نہیں۔پروگرام کی فائنلسٹ مریحہ صفدر 43 دن رئیلٹی شو تماشا میں گزارنے کے بعد اپنے شوہر الاس گوکسیک کے پاس ترکی پہنچ گئی ہیں اور وہاں سے اپنی بےحد بولڈ اور گلیمرس تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر رہی ہیں۔
مریحہ صفدر نے حال ہی میں ڈراپ ڈیڈ تصاویر پوسٹ کی ہیں جو ان کے مداحوں کی طرف سے پسند کی جارہی ہیں۔وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مریحہ صفدر نے بالی ووڈ فلم ’گیسٹ ان لندن‘ میں ایک وکیل کا کردار ادا کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے سپراسٹار اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 3‘ میں بھی ایکسٹرا کاکردار اداکیا تھا۔سال 2020 میں انہوں نے مقبول ویب سیریز ’چریلز‘ کے ساتھ ڈیجیٹل ڈیبیو کیا تھا جس میں یاسرہ رضوی، نمرہ بچہ، مہر بانو، ثروت گیلانی، اور دیگر شامل تھے۔
تصاویر دیکھیں:

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mareeha Safdar (@mareehagokcek)