کراچی کے تین بڑے اسپتال 25 برس کیلیے سندھ حکومت کو دینے کی منظوری

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے جناح اسپتال، قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ امراض اطفال کراچی کو 25 سال کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے ان تینوں اسپتالوں کو واپس دینے کی درخواست کی تھی جسے وفاقی حکومت نے منظور کرتے ہوئے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کراچی کو پچیس برس کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد سندھ حکومت کراچی کے تینوں بڑے اسپتالوں کے انتظامی و مالی معاملات دیکھے گی۔ لیز معاہدے کے تحت کراچی کے تینوں اسپتالوں کی زمین وفاقی حکومت کے نام رہے گی۔ سندھ حکومت جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ میں تقرری اور بھرتی کرسکے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کراچی کے تینوں اسپتال وفاق نے اپنے کنٹرول میں لیے تھے۔

Recent Posts

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

3 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

14 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

18 mins ago

آڈیو لیکس کیس: آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی…

25 mins ago

اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف کاز ساز کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7…

39 mins ago

گندم اسکینڈل کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گندم اسکینڈل کے حوالے…

1 hour ago