اپنے گانے پر مادھوری کو ڈانس کرتے دیکھ کر علی ظفر نے کیا کہا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی سینئر، معروف اداکارہ و رقاصہ مادھوری ڈکشٹ نے پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے پر ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔
مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علی ظفر کے گانے کو انجوائے اور ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’تم سے ہی ہم کو پیار ہے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)


مادھوری کی اس ویڈیو کو علی ظفر نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے اور مادھوری کے اپنے گانے پر ڈانس کرنے پر جذبات کا اظہار کیا ہے۔


علی ظفر کا اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ اپنی پسندیدہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنے گانے پر ڈانس کرتے دیکھنا بہت خوبصورت احساس ہے۔

دوسری جانب علی ظفر کے گانے پر ڈانس کرتی مادھوری ڈکشٹ کی پاکستانی اداکار عمیر رانا نے بھی تعریف کی ہے۔