حالیہ ترامیم زرداری اور شریف خاندان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کی گئی ، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ ترامیم زرداری اور شریف خاندان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کی گئی۔سپریم کورٹ باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کوئی ایسا اختیار استعمال نہیں کرسکتی جو لوگوں کی منشا کیخلاف ہو۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حالیہ ترامیم زرداری اور شریف خاندان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کی گئی، حالیہ میں قانون کے بعد سرے محل اور ایون فیلڈ میں کے دائرہ اختیار سے باہر نکل گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشل قوانین میں بھی یہ ہے کہ بار ثبوت ملزم پر عائد ہوتا ہے جبکہ اب تک گیارہ سو ارب روپے کے کیسز نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیئے گئے ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے سپریم کورٹ ان قوانین کا جائزہ لے گی اور کالعدم قرار دے گی۔