وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر قازقستان سے ملاقات

قازقستان (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکائیف سے ملاقات کی ہے . قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی .


گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف ایشیاء میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی (سیکا) اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچے تھے .
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی . وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کے عشائیے اور ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی .
آستانہ میں آج وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکا کے چھٹے سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کیا . سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم نے بیلا روس کے صدر اور ویتنام کی نائب صدر سے بھی ملاقات کی . وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف سے بھی ملاقات کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں