تمہیں شرم آنی چاہیئے اعظم سواتی کو رات پکڑا اور ننگا کرکے تشدد کیا گیا

مرادن(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمہیں شرم آنی چاہیئے اعظم سواتی کو رات پکڑا اور ننگا کرکے تشدد کیا گیا، تمہاری ذمہ داری امن وامان قائم کرناہے، سارے اداروں کو کہتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہیں کہ تشدد کرکے آپ عزت کرالیں گے، دنیا کی تاریخ میں کسی ظالم کو عزت نہیں ملی۔ انہوں نے مردان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا قاسم سے میرا سوال ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرآن میں حکم ہے کہ تم نے حق اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، برائی اور باطل کا مقابلہ کرنا ہے، آپ کو کہیں اجازت نہیں کہ جب اچھائی برائی کا مقابلہ ہو تو نیوٹرل ہوجاؤ۔
مولانا قاسم اپنے گھر والوں سے پوچھو کہ نوازشریف اور زرداری خاندان جو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں کیا یہ دونوں خاندان ایماندار ہیں؟ 26 سال قبل میں سیاست میں صرف ایک وجہ سے آیا تھا یہ ملک کو کنگال کرکے مقروض کررہے تھے، پیسا چوری کرکے باہر لے کر جارہے تھے، میں اس لیے سیاست میں آیا تھا، جب آپ انصاف اور قانون کا نظام قائم کرتے ہیں تو وہ ملک خوشحال ہوتا ہے، میں ساری دنیا پھرا ہوا ہوں، مجھے کوئی ایک ملک بتائیں جن کی لیڈرشپ کرپٹ ہو اور وہ ملک خوشحال ہو، مولانا قاسم میں آج میں سب لے سامنے کھڑا ہوکر کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف اور زرداری خاندان ایماندار ہے تو میں سب کو کہتا ہوں ان کو ووٹ دے دو، لیکن مولانا قاسم صاحب ان کی چوری پر کتابیں ہیں، بی بی سی نے فلمیں بنائی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا قاسم مجھ کو بتائیں مجھ پر ہر روز ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے میں کیوں لندن نہیں بھاگ جاتا؟میں کیوں ملک چھوڑ کر نہیں جاتا، عدالت میں بھی ان چوروں کا مقابلہ کرتا ہوں اور قوم کو بھی جگاتا رہوں گا، کہ میری قوم کا کوئی مستقبل نہیں جس قوم پر اربوں روپے چوری والے کیسز مسلط ہوں۔ مولانا قاسم آپ کس طرح ان چوروں کے ساتھ کھڑے ہیں؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ ہے تو پھر ان کے ساتھ چلے جائیں لیکن اگر عمران خان کرپٹ ہوتا تو نوازشریف کی طرح بھاگ جاتا؟ انہوں نے کہا کہ میں سب کی ذمہ داری لگا رہاہوں کہ گھر گھر جاکر لوگوں کو جگانا ہے، الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، آپ نے جعلی ووٹوں کے باوجود ان کو شکست دینی ہے۔
سوات اور قبائلی علاقوں میں گڑبڑ کی ذمہ داری وفاقی حکومت ہے، جب میری حکومت تھی تو ہم نے ایک ڈرون اٹیک نہیں ہونے دیا اور دہشتگردی پر قابو پالیا تھا، سرحدیں وفاق کے کنٹرول میں ہیں، پاکستان میں ٹی ٹی پی نہیں تھی لیکن جب امریکی جنگ لڑی تو پاکستان میں دہشتگردی شروع ہوگئی۔ تمہارا کام امن قائم کرنا ہے، شہبازگل کو ننگا کرکے تشدد کیا گیا، پھر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ، اعظم سواتی کو رات پکڑکر لے گئے اور ننگا کرکے تشدد کیا گیا، شرم آنی چاہیئے تمہیں؟ کیا تمھارا کام یہ ہے؟ تمہارا کام امن وامان قائم کرنا ذمہ داری ہے۔
لاء اینڈ آرڈر کا یہ حال ہے کہ سارے ملک میں چوریاں ڈکیتیاں اور اسٹیٹ کرائمز ہورہی ہیں، وزیراعلیٰ کے پی وفاقی حکومت سے پوچھیں اگر امن وامان کی ذمہ داری آپ نہیں سنبھال سکتے تو ہمیں سنبھالنے دیں۔سارے اداروں کو کہتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہیں کہ آپ تشدد کرکے عزت کرالیں گے، عزت اللہ دینے والا ہے، آج دنیا کی تاریخ میں کسی ظالم کو عزت نہیں ملی ظلم کرنے والوں سے لوگ نفرت کرتے ہیں۔چوروں کو چھوڑا جارہا ہے، شہبازشریف اور بیٹے کو چھوڑ دیا گیا ہے، ذمہ داروں کوشرم آنی چاہیے آپ ملک کے غدار ہیں ، ملک سے غداری کررہے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی…

1 min ago

گڈانی میں فائرنگ اور چوریاں معمول بن گئیں، سیاحوں کو لوٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا

گڈانی(قدرت روزنامہ)گڈانی ہوائی فائرنگ اور چوریاں روز کا معمول بن گئیں جیٹی اور ساحل پر…

7 mins ago

گوادر میں باڑ لگائیں یا دیوار چین بنائیں، یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صبغت عبدالحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سیاسی جہد کار صبغت عبدالحق بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ…

16 mins ago

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

9 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 hours ago