جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جوبائیڈن کے قومی ایٹمی پروگرام پر دیے گئے بیان پر موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے . شیخ رشید احمد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق تازہ بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے .


شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے، جن کے پیسے اور جائیدادیں ان کے ملکوں میں ہیں، ان کو ایٹمی ٹیکنالوجی کی پرواہ نہیں .


انہوں نے لکھا ہے کہ ہم روایتی اسلحے میں ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے ایٹمی ٹیکنالوجی ہی پاکستان کی سالمیت کی ضامن ہے .
شیخ احمد کا کہنا ہے کہ امریکا کا اصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام ہے، ہماری معاشی سیاسی اقتصادی تباہی اس کی ابتداء ہے، کرپٹ سیاست دانوں کو مسلط کرنا پہلا قدم ہے، ملک میں عدم اعتماد، خانہ جنگی اور تفرقہ بازی کرانا دوسرا قدم ہے .
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت رہے نہ رہے ان کے ایجنٹ مسلط رہنےچاہئیں، قوم فیصلہ کرے، غیرت سے رہنا ہے یا غلام بن کر رہنا ہے . اپنے بیان کے آخر میں شیخ رشید نے کل 2 بجے لال حویلی میں اہم پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں