امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرکیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ میں جاری اجلاس میں امریکی سفیر کو طلب کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا جہاں ان سے امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر وضاحت طلب کی جائے گی .
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کو پاکستان کی جانب سے ایک احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا جائے گا . اجلاس میں دفترخارجہ حکام کی جانب سے امریکی صدر کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات ، کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام مکمل طور پر محفوظ ہے .
اجلاس میں توثیق کی گئی کہ پاکستان نیوکلئیر پروگرام باقائدہ طور پر آئی اے ای اے اور عالمی معیارات کے مطابق ہے . اجلاس کے شرکاء کی جانب سے رائے دی گئی کہ امریکی صدر کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں