اداکارہ سائرہ یوسف شادی کرنے والی ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہسائرہ یوسف نے شادی کے حوالے سے کھل کر بات کرلی۔حال ہی میں اداکارہ سے انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ شادی کے ادارے پر یقین رکھتی ہیں اور وہ ضرور دوبارہ شادی کریں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اس قدم کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہیں لیکن زندگی میں ایک ساتھی کا ہونا بہت اچھا ہے۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی تھی۔
شئیر کی گئی تصویر میں سائرہ یوسف نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس میں وہ اور بھی زیادہ حسین لگ رہی تھیں۔واضح رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف کی شادی شہروز سبزواری سے بہت کم عمر میں ہوئی تھی اور اس جوڑے کی ایک بیٹی نورہ شہروز سے بھی ہے ۔
تاہم، وقت کے ساتھ حالات بدل گئے اور اس جوڑے کو اختلافات کی وجہ سے الگ ہونا پڑا۔اداکار شہروز سبزواری نے جلد ہی ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے دوبارہ شادی کر لی لیکن سائرہ نے اپنے کیرئیر میں مزید ترقی حاصل کی۔