پی ٹی آئی کی ہائر کی گئی امریکی لابنگ فرم پاکستان کی ایٹمی طاقت کےخلاف ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستان تحریکِ انصاف کی ہائر کی گئی لابنگ فرم پاکستان کی ایٹمی طاقت کے خلاف ہے۔مسلم لیگ ن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مصدق ملک کی خبر شیئر کردی گئی۔


مسلم لیگ ن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی لابنگ فرم وہی کر رہی ہے جو کرنے کے لیے اس کی خدمات لی گئی تھیں، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان پر براہ راست حملہ ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا میں پی ٹی آئی کی جانب سے ہائر کی گئی لابنگ فرم پاکستان کی ایٹمی طاقت کےخلاف ہے۔