ہانیہ عامر ’شادی توڑنے والی‘ اداکارہ قرار

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار فرحان سعید کی بڑھتی قربتوں کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جانب سے کروائے گئے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ پر ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)


انٹرنیٹ صارفین کا ہانیہ اور فرحان سعید کے خوبصورت فوٹوشوٹ کو دیکھ کر کہنا ہے کہ اس جوڑی میں ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر ‘ کے بعد سے کچھ خاص بنتا نظر آ رہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)


صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے ڈرامے کے ہٹ ہونے اور حالیہ ایوارڈز شو میں ایک ساتھ پرفارم کرنے پر کہا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی آپس میں ڈیٹنگ کر رہی ہے۔

کسی صارف کا لکھنا ہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی کیمسٹری ڈرامے کے ساتھ حقیقی زندگی میں بھی لاجواب ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ہانیہ کو حقیقت میں ہمسفر مل گیا ہے۔
ایک صارف کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہانیہ عامر فرحان سعید نہیں بلکہ اداکار علی رحمٰن خان کے ساتھ بھی ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے فوٹو شوٹ پر ایک مداح نے ہانیہ عامر کو شادی توڑنے والی اداکارہ قرار دے دیا ہے۔