خواتین کا لباس پہن کر بازار میں فحش گیت گانے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)معاشرے میں گزشتہ چند دنوں سے ایسی ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سننے والے آگ بگولا ہیں لاہور میں خواتین کے ساتھ ہونے والے دست درازی کے واقعہ کے بعد نوجوان کی خواتین کا لباس پہنے بازار میں گھومتے فحش گیت گانے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جبکہ پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی روپ میں چھپے ہوئےبھیڑیوں نے 14 اگست کے دن جو کارنامے سرانجام دیے اس سے نہ صرف لاہور کے شہریوں بلکہ پورے ملک کی دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، اب ایک اور واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں نوجوان نے خواتین کا لباس پہنا ہوا ہے اور سرعام بازار میں گھوم رہا ہے، بیہودگی پھیلاتا ہوا یہ نوجوان خواتین کی پرواہ کئے بغیر  مختصر لباس پہنے گھوم رہا ہے، واقعہ ننکانہ صاحب میں پیش آیا۔

نوجوان کی اس حرکت پر وہاں موجود کئی لوگوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا اور پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی جس میں ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

واقعے کے خلاف درج مقدمے میں بتایا گیا کہ محمد عمران نامی نوجوان بازار میں عورتوں کا لباس پہن کر گھومتا رہا جب کہ اس کے دوست ویڈیو بناتے رہے،اس موقع پر نوجوان فحش گانے بھی گنگا رہا تھا جبکہ بازار میں عورتوں کا کافی رش تھا جو وہاں روزمرہ کی خریداری کر رہی تھیں۔

درخواست گزار کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی تھی تاکہ آئندہ اس طرح کے مزید واقعات نہ ہوں،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کے روز مزید 2 خواتین سے دست درازی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ویڈیو میں سینکڑوں افراد 2 خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ سینکڑوں لوگوں باجے بجانے، تنگ کرنے اور ان کو چھونے کی کوشش کررہے ہیں، سامنے آنے والی ویڈیو میں کچھ ہمدرد بنے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پولیس آگئی ہے بھاگو جبکہ ایک خاتون نے چھڑی سے نوجوانوں کو مارا اور خود کو بچایا۔

Recent Posts

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

5 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

22 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

31 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

34 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

46 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

48 mins ago