خواتین کا لباس پہن کر بازار میں فحش گیت گانے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)معاشرے میں گزشتہ چند دنوں سے ایسی ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سننے والے آگ بگولا ہیں لاہور میں خواتین کے ساتھ ہونے والے دست درازی کے واقعہ کے بعد نوجوان کی خواتین کا لباس پہنے بازار میں گھومتے فحش گیت گانے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جبکہ پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا ہے . تفصیلات کے مطابق انسانی روپ میں چھپے ہوئےبھیڑیوں نے 14 اگست کے دن جو کارنامے سرانجام دیے اس سے نہ صرف لاہور کے شہریوں بلکہ پورے ملک کی دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، اب ایک اور واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں نوجوان نے خواتین کا لباس پہنا ہوا ہے اور سرعام بازار میں گھوم رہا ہے، بیہودگی پھیلاتا ہوا یہ نوجوان خواتین کی پرواہ کئے بغیر  مختصر لباس پہنے گھوم رہا ہے، واقعہ ننکانہ صاحب میں پیش آیا .

نوجوان کی اس حرکت پر وہاں موجود کئی لوگوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا اور پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی جس میں ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا . واقعے کے خلاف درج مقدمے میں بتایا گیا کہ محمد عمران نامی نوجوان بازار میں عورتوں کا لباس پہن کر گھومتا رہا جب کہ اس کے دوست ویڈیو بناتے رہے،اس موقع پر نوجوان فحش گانے بھی گنگا رہا تھا جبکہ بازار میں عورتوں کا کافی رش تھا جو وہاں روزمرہ کی خریداری کر رہی تھیں . درخواست گزار کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی تھی تاکہ آئندہ اس طرح کے مزید واقعات نہ ہوں،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی . واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کے روز مزید 2 خواتین سے دست درازی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ویڈیو میں سینکڑوں افراد 2 خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ سینکڑوں لوگوں باجے بجانے، تنگ کرنے اور ان کو چھونے کی کوشش کررہے ہیں، سامنے آنے والی ویڈیو میں کچھ ہمدرد بنے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پولیس آگئی ہے بھاگو جبکہ ایک خاتون نے چھڑی سے نوجوانوں کو مارا اور خود کو بچایا . . .

متعلقہ خبریں