کابل ائیر پورٹ پر آج بھی ہنگامی مناظر !عوام کا سمندر اُمڈ آیا

(قدرت روزنامہ)کابل ائیر پورٹ پر آج بھی ہنگامی صورتحال ہے ، ہزاروں افراد ایک نئے مستقبل کے لیے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، ایئرپورٹ پر موجود امریکی اور برطانوی فوج لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کررہی ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر عوام کا سمندراُمڈ آیا ،ہزاروں افراد ملک چھوڑنے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں ،امریکی اور برطانوی فوجیوں نے عوام کوکنٹرول میں رکھنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا سہارا لینا شروع کر دیا ۔

بہتر مستقبل کے لیے افغان والدین نے اپنے شیرخوار بچے فوجیوں کے حوالے کرنا شروع کردئیے،فوجی اہلکار کی خاردار تاروں کے اوپر سے روتے بلکتے بچے کو اوپر کھینچنے کے دردناک مناظر بھی سامنے آگئے۔

ادھر قطر ایئرپورٹ پر جہاز کے ہینگر میں 700 افغان مہاجرین بدترین حالات میں موجود ہیں ،ہینگر میں صرف ایک ٹوائلٹ ،ہَوا کی آمدو رفت کے لیے کوئی راہداری تک نہیں،ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین کو سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں لیکن ان تمام کے باجود بھی مغربی ممالک کے خواب دیکھنے والے افغان شہری اپنے ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں ۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

6 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

6 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

7 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

7 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

7 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

7 hours ago