ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، خیبرپختوںخواہ کے دارالحکومت پشاور سمیت کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری اور موسلادھار بارش سے خنکی بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی،تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلا م آباد اور بالائی پنجاب میں آندھی، تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پٹن میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 02، زیارت 01 اور سکردو میں 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم ،اٹک، چکوال، گجرات،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد ،سرگودھا، خو شاب اور میانوالی میں بھی آندھی،تیز ہوا ئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبہ کے جنو بی اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بدھ کے لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کو لاہور کا درجہ حرارت 17 سے 19 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Recent Posts

اداکارہ صنم سعید پاکستانی ڈراموں میں کام کیوں نہیں کر رہیں؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے ڈراموں میں…

2 mins ago

پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خاتون پولیس افسر کو عالمی ایوارڈ…

16 mins ago

پنجاب کے پاس گندم کا بڑا ذخیرہ موجود، کے پی کے حکومت کا تین لاکھ ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب کے محکمہ خوراک نے واضح کر دیا ہے کہ ہم نے…

16 mins ago

بجلی کی طلب میں کتنی کمی ہوئی ہے اور حکومت کس چیز پر غور کر رہی ہے ؟ حیران کن انکشاف ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت ملک میں بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے مختلف آپشنز پر…

24 mins ago

وزیرداخلہ کا منشیات گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر…

26 mins ago

حج آپریٹرز کی جعلی ویب سائٹس کا انکشاف، سعودی عرب نے الرٹ جاری کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) حج آپریٹرز کی جعلی ویب سائٹس کا انکشاف ہونے کے بعد سعودی…

30 mins ago