اداکارہ صنم سعید پاکستانی ڈراموں میں کام کیوں نہیں کر رہیں؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں صنم سعید نے اپنے شوہر اور اداکار محب مرزا کے ٹاک شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف مضوعات پر بات چیت کی۔دوران شو میزبان محب مرزا نے اپنی اہلیہ و اداکارہ صنم سعید سے پوچھا کہ آپ اب ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ میں آج کل دوسرے پراجیکٹس میں کافی مصروف ہوں، اسی وجہ سے ڈراموں میں نظر آرہی۔

صنم سعید نے کہا کہ میں ان دنوں سیریز میں بھی کام کررہی ہوں اور مجھے جن ڈراموں کی آفر ہوتی ہے، اُن کی اسکرپٹ مجھے پسند نہیں آتی، اسی وجہ سے میں وہ کردار ادا کرنے سے معذرت کرلیتی ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے ڈراموں کے لیے دو ایسے کردار آفر ہوئے تھے جو مجھے بہت پسند آئے اور میں شدت سے اُن پراجیکٹس میں کام کرنا چاہ رہی تھی لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے وہ کردار نہیں کرسکی۔

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں محب مرزا اور صنم سعید نے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی، ان دونوں فنکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔محب مرزا اس سے قبل آمنہ شیخ سے اور صنم سعید فرحان حسن سے شادی کرچکی ہیں جن سے ان دونوں کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

Recent Posts

ٹی 20 سیریز، محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا…

15 mins ago

شیر افضل مروت کے بعد 2 مزید سینیئر رہنما پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سے الگ ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) شیر افضل مروت کے بعد اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی…

18 mins ago

کراچی میں روٹی اور نان کی قیمت پنجاب سے بھی کم ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد میں 120 گرام نان کی قیمت 17 روپے اور 100 گرام…

20 mins ago

آئرلینڈ کو کمزور حریف نہیں سمجھیں گے ، ہیڈ کوچ اظہرمحمود

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ…

23 mins ago

9 مئی کو بغاوت، ملک و فوج میں تقسیم کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات…

3 hours ago

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

3 hours ago