پنجاب کے پاس گندم کا بڑا ذخیرہ موجود، کے پی کے حکومت کا تین لاکھ ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب کے محکمہ خوراک نے واضح کر دیا ہے کہ ہم نے گندم خریداری کیلئے پالیسی دی اور نہ ہی خریدی، ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جبکہ خیبر پختون خواہ حکومت نے مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

پنجاب کے محکمہ خوراک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجودہے ، تین رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی ،پہلا ٓپشن آن لائن درخواستیں ہیں، ان سے گندم خریدیں گے ،دوسرا ٓپشن کسان کارڈ میں امدادی رقم شامل کرنا ہے ، چار لاکھ میں سے ایک لاکھ 39 ہزار درخواستیں منظور ہوئیں تھیں،اس وقت مالی حالات اور موسم گندم خریداری کیلئے موافق نہیں ہیں۔
محکمہ خوراک کا کہناتھا کہ ماضی میں کسان گندم خریداری پر لڑتے تھے ، آج جب اوپن اجازت دی جا چکی تب بھی کسان رونا رو رہے ہیں، فلور ملز، مڈل مین ، چکی اونر سب کو گندم خریدنا چاہیے، اصل ایشو یہ ہے کہ مافیاز کو گندم سمگلنگ کے راستے نہیں مل رہے ہیں، گندم ، آٹا سستا ہونے سے عوام خوش ہیں، چھوٹے کسان کا مفا د اولین ترجیح ہے وہ پریشان نہ ہوں۔

دوسری جانب وزیر خوراک کے پی کے ظاہر شاہ طورو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یکم مئی سے تین لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدیں گے ، گندم کی فی من قیمت تین ہزار 900 روپے مقرر کی ہے ،گندم کی خریداری کیلئے 29 ارب روپے مختص ہیں ، مقامی سطح پر گندم خریدنے کیلئے نو ارب روپے کی بچت ہو گی ، ضرورت پڑنے پر مزید تین لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید سکتے ہیں ۔

Recent Posts

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت سامنے آ گئی

نیویارک (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت…

5 mins ago

ملک بھر میں آج وکلاءکی ہڑتال،لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت،وکلا کی گاڑیوں کے داخلہ پر بھی پابندی

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور میں وکلاءپر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف بار ایسوسی ایشنز…

9 mins ago

اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر عام افراد…

12 mins ago

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی شادی نہ ہونے کی وجہ برسوں بعد سامنے آگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) 90 کی دہائی کی فیورٹ جوڑی ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور شادی…

13 mins ago

لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات دینے کی تقریبات کا انعقاد

لاہور(قدرت روزنامہ )پاک آرمی کی لاہور اور پشاور کور میں تقریبات کا انعقاد ہوا جن…

15 mins ago

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز ، لاہور سے پہلی پرواز کتنے عازمین کو لیکر روانہ ہوئی؟

لاہور(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا،لاہور سے پہلی…

19 mins ago