کرنٹ اکائونٹ خسارہ اپریل 2021 کے بعد کم ترین سطح پر آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ بنیادوں پر 72.5 فیصد کم ہو کر ستمبر میں 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہ گیا جواپریل 2021 کے بعد ماہانہ بنیاد پر سب سے کم ترین اعداد و شمار ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 23ـ2022 کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ۔

جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 37.4 فیصد کم ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق خسارے میں کمی کی بنیادی وجہ ملک کی کل درآمدات میں 19 فیصد کمی ہے، مجموعی برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی اسی عرصے کے دوران بالترتیب 4 فیصد اور 12 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ (ستمبر میں) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگست میں ماہانہ لحاظ سے 41.67 فیصد کم ہو کر 70 کروڑ ڈالر پر آگیا تھا جو کہ جولائی میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے لیے مالی سال 2022 کے اسی عرصے کے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 50 کروڑ ڈالر کم ہوگیا، خسارے میں کمی کی بنیادی وجہ برآمدات میں 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ اور درآمدات میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی ہے’۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اشیا اور خدمات میں تجارت کے توازن کے فرق میں بھی ماہانہ لحاظ سے 0.54 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد یہ 3 ارب 98 کروڑ ڈالر رہ گیا۔

اگست کے دوران اشیا کی درآمدات 5 ارب 75 کروڑ ڈالر رہی جو کہ جولائی میں 5 ارب 35 کروڑ ڈالر تھی، دوسری جانب برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جو 23.38 فیصد بڑھ کر 2 ارب 81 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ جولائی میں 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تھیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر جولائی کے 2 ارب 52 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 2 ارب 72 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں 17 ارب 30 کروڑ ڈالر یا ماہانہ اوسطاً ایک ارب 44 کروڑ ڈالر کا زبردست کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ریکارڈ کیا تھا۔میٹس گلوبل کی ایک رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ رواں سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 10 ارب ڈالر ہوجائے گا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago