فواد خان کا بیٹا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ آیان خان کی پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نامور اداکارفواد خان کے بیٹے آیان خان نے پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو کی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم ’دی لیجنڈ اف مولا جٹ‘ کے پریمیئر کے دوران صحافی نے فواد خان کے صاحبزادے آیان خان سے گفتگو کی۔

اس دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ والد کی فلم کیسی لگی؟ جس پر آیان نے کہا کہ بہت اچھی لگی اور میں نے والد صاحب کے کردار کو کافی پسند کیا۔


صحافی نے فواد خان کے بیٹے سے سوال کیا کہ آپ کا کیا ارادہ ہے مستقبل میں شوبز میں آنے کا؟ جس پر آیان نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ میں شوبز میں آؤں گا۔سوشل میڈیا صافین کا اس ویڈیو کو دیکھنے بعد خیال ہے کہ فواد اور ان کے بیٹے کے درمیان کافی مماثلت ہے لیکن آیان کے پاس یقینی طور پر حمزہ علی عباسی کی آواز پہلے سے موجود ہے۔


اس سے قبل اداکار فواد خان نے فلم ’دی لیجنڈ اف مولا جٹ‘ کی ریلیز پر بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں مولا جٹ کا کردار ادا کرنا آسان نہیں تھا۔بول نیوز نے معروف اداکار وگلوکار سے سوال کیا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کے بعد کیا کہیں گے، سلطان راہی یا فواد خان۔ جس پر فواد خان نے جواب دیا کہ ظاہر ہے سلطان راہی۔
بول نیوز نے ایک اور سوال کیا کہ اگر اس فلم کا سیکوئل بنتا ہے تو کیا آپ پھر سے مولا جٹ کا کردار نبھانا پسند کریں گے جس پر گلوکار نے جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا دی لیجند اف مولا جٹ کا پارٹ 2 آئے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے بجٹ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تیاری میں چار پروڈیوسرز نے اپنا حصہ ڈالا ہے، عمارہ حکمت، بلال لاشاری، علی مرتضی، اور اسد جمیل خان فلم کو مکمل کرنے میں حصہ دار رہے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی،ہ مائمہ ملک، جیسی اسٹار کاسٹ پر مبنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو دنیا بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔
یاد رہے کہ فواد خان پاکستان کے سپر اسٹار ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی بہت شہرت حاصل کی ہے، بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ان کے لاکھوں مداح ہیں۔اداکار فواد کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، اداکار کی اہلیہ بھی ایک مشہور ڈیزائنر ہیں اور وہ دونوں ہی اپنے بچوں کو میڈیا سے دور رکھتے ہیں۔آیان خان نے بھی پہلی بار میڈیا کے سامنے فلم اور اپنے والد کی کارکردگی کے بارے میں بات کی ہے۔