اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف فیصلے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ہے . تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دیئے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان متحرک ہوگئے ہیں .
الیکشن کمیشن سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنان پارٹی چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں .
پی ٹی آئی لاہور کے کارکنان کی جانب سے لاہور کی اہم شاہراوں پر احتجاج جاری ہے اور اس دوران جیل روڈکوبلاک کردیا ہے . پی ٹی آئی رہنمامیاں محمودالرشید، عندلیب عباس، میاں اکرم عثمان اوردیگرکارکنوں نے جیل روڈپردھرنادے دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے خلاف شدیدنعرے بازی جاری ہے .
اسکے علاوہ راولپنڈی روات جی ٹی روڈ کو بھی بلاک کر دیا گیا جس کی وجہ سے راولپنڈی کی طرف جانے والی ٹریفک جام گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں ہیں . میانوالی وتہ خیل چوک پر پی ٹی آئی کارکنان جمع ہونا شروع احتجاج جاری ہے جس دورانٹائر جلاکر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے .
اوکاڑہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اوکاڑہ بائی پاس بلاک کردیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . کراچی کے بھی مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے امپورٹڈ حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کیخلاف نعرے بازی کی جارہی ہے .