200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا کیس، جیکولین کا دوران تفتیش بھارت سے فرار کی کوشش کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں نامزد اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے تفتیش کے دوران ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران جیکولین فرنینڈس کے وکیل نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اداکارہ کو کسی قسم کے کاغذات فراہم نہیں کیے گئے اور عدالت نے بھی ای ڈی کو جیکولین کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے حوالے سے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے۔تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اداکارہ کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر اپنے جواب الجواب میں بتایا گیا کہ جیکولین نے فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے کیس کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کی کوشش کی۔
ای ڈی کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اداکارہ کیس میں کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہیں اور تفتیش کے دوران ہی انہوں نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم نام ’لک آؤٹ سرکلر‘ میں ہونے کی وجہ سے جیکولین ایسا نہ کر سکیں۔تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جب ملزمہ کو کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے روبرو بٹھایا گیا تو اداکارہ کی جانب سے بالکل بھی تعاون نہیں کیا گیا۔

Recent Posts

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری…

2 mins ago

میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی…

7 mins ago

حالیہ بارشوں کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی رضاکاروں کی ایک ٹیم جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں…

17 mins ago

صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شعبہ صحت میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، اس…

25 mins ago

پاکستان تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرے: ورلڈ بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو…

31 mins ago

ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او…

35 mins ago