شاہ ویر جعفری کی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر شاہ ویر جعفری کی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔حال ہی میں وی لاگر شاہ ویر جعفری کی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔


گزشتہ دنوں شاہ ویر کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئ تھی جس میں انہیں گھر کے باہر چارپائی پر لیٹے دیکھا گیا تھا۔اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ عائشہ سے بحث میں جیتنے کے بعد گھر کے باہر آرام کر رہا ہوں۔
شاہ ویر جعفری کی اہلیہ جب بھی غصے میں ہوتی ہیں، وہ انہیں کیسے مناتے ہیں؟ اس حوالے سے گزشتہ روز شاہ ویر نے اپنا آزمودہ طریقہ مردوں کو بھی بتا دیا۔شاہ ویر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایک بار میری بیوی مجھ سے بہت ناراض تھی تو میں بہت سارے پھول خرید کر لایا اور بیڈروم میں آئی ایم سوری لکھ کر رکھ دیا، معافی کا یہ رومانوی طریقہ دیکھ کر عائشہ کا غصہ فوراً ختم ہو گیا۔
شاہ ویر نے دوسرے مردوں کو بھی مشورہ دیا کہ اگر ان کی بیویاں ناراض ہوں تو وہ بھی اس طریقے پر عمل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور ان کی اہلیہ عائشہ بیگ کی جوڑی سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔