چنگچی رکشے میں لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کا واقعہ دراصل لاہور کے کس علاقے میں پیش آیا اور پولیس کیا کر رہی ہے ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ))14 اگست کے دن مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم کو بدسلوکی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو نے ہر کسی کو ہلاکر رکھ دیا اور ابھی لوگوں کا غصہ کم نہ ہوا تھا کہ ایک اور ویڈیو نے شہریوں کو غمزدہ کر دیا ، جس میں رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ نوجوان نے غیر اخلاقی حرکت کی اور فرار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ تھانہ لاری اڈا میں درج کیا گیاہے تاہم اب پولیس کا اہم ترین بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ یہ واقعہ 14 اگست کی رات کو راوی روڈ کے علاقے میں پیش آیا ہے ،پولیس نے راوی روڈ کے ارد گرد علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے اور جلد ہی اسے حراست میں لے لیا جائے گا ۔یاد رہے کہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دولڑکیاں اور ایک بچی چنگ چی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے رکشوں کا پیچھا کیا۔ 10سے 12اوباش لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر آوازیں کستے رہے اورسفید قمیص پہنا ایک لڑکا زبردستی رکشے پر سوار ہوگیااور لڑکے نے لڑکی سے نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔واضح رہے کہ ممکنہ طورپر یوم آزادی کے موقع پر خواتین چنگ چی رکشے پر جارہی تھیں کہ چند او باش نوجوانوں نے ان کا پیچھا کیا اور نازیبا حرکات کی تھیں جس کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائر ل ہو رہی تھیں جس کے بعد عوام کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کا شدید مطالبہ کیا جارہا تھا۔

Recent Posts

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

7 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

24 mins ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

36 mins ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

53 mins ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

1 hour ago

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

1 hour ago