اداکارہ میرا سیٹھی کی علیزے سلطان سے ملاقات، فیروز خان کے سارے راز فاش کردیئے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکارفیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان سرخیوں میں ہیں جب سے علیزے سلطان نے عدالت میں تشدد کے ثبوت دکھائے۔اب معروف ادکارہ میرا سیٹھی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
میرا سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ میں علیزے سلطان اور ان کی فیملی سے ملی جہاں میری ان کے والد سے ملاقات ہوئی جس میں ان کے والد نے کہا کہ ’فیروز خان نے جم میں اتنی باڈی بنائی، لیکن کس کے لیے؟ میری بیٹی کو مارنے کے لیے‘۔
اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ الزامات بہت سنگین ہیں، اور لوگوں کو انہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے۔


اس سے قبل فیروز خان نے سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور جاری کی گئی تشدد پر مبنی تصاویر کی تردید کی۔اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں فیروز خان ان تمام بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور جھوٹے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو مجھ پر لگائے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا مکمل ارادہ رکھتا ہوں اور میں نے اس کے مطابق اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر یہ بتانا چاہوں گا کہ میں نے ہمیشہ قانون کی صحیح معنوں میں پیروی کی ہے اور کبھی بھی جان بوجھ کر کسی دوسرے انسان کو تکلیف نہیں دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کرہ ارض پر بسنے والے ہر انسان کے تمام انسانی حقوق پر بہت پختہ یقین رکھتا ہوں۔