فیروز خان کا نقادوں کو کرارا جواب


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کو اپنی سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مختلف سماجی شخصیات سمیت ان کے اپنے ساتھی فنکاروں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔فیروز خان نے کم و بیش اپنی جانب اُٹھنے والی تمام تر تنقیدوں پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔
تاہم حال ہی میں ان کے خلاف عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے چند دستاویزی شواہد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو اداکار مزید خاموش نہ رہ سکے اور رد عمل دیتے ہوئے ان کی تردید کردی۔بعدازاں دو روز قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ماضی کی ایک پوسٹ انسٹا اسٹوری میں شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں کو پیغام پہنچا دیا کہ ’انڈسٹری میں، میں نے کوئی دوست نہیں بنائے‘۔

اس کے بعد انہوں نے گزشتہ دو روز کے دوران یک بعد دیگرے مختلف انسٹا اسٹوریز، ٹوئٹ اور پوسٹز کے ذریعے کسی کا نام لیئے بغیر تمام نقادوں اور ٹرول کرنے والوں کو بتا دیا کہ انہیں کسی کے کچھ بھی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے چند روز قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے آسٹریلین گلوکارہ ’Sia‘ کے مشہور زمانہ گانے ’Unstoppable‘ کے بول شیئر کئے اور بتایا کہ ان کے اعتماد کو کوئی چیز ٹھیس نہیں پہنچا سکتی۔ایک انسٹا اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ جب سب ان پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں اس وقت وہ ’سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ‘ کے مزے لے رہے ہیں۔

ایک اور اسٹا اسٹوری میں انہوں نے اپنے ناشتے کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’Cant Beat the GAME‘ ۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے علامہ اقبال کے کلام ’بال جبریل‘ کی ایک نظم کا شعر کیپشن میں لکھا کہ
’عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہيں
کہ يہ ٹوٹا ہوا تارا مہ کامل نہ بن جائے‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)


انسٹاگرام کی ایک اور پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمت نہ ہارو، برداشت کرو اور فتح یاب ہوجاؤ‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)


ایک اور پوسٹ میں انہوں نے علامہ اقبال کی نظم جوابِ شکوہ سے درج ذیل شعر کیپشن میں لکھا کہ
کوئی قابل ہو تو ہم شانِ کئی دیتے ہیں
ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)