اتوار تک لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں لگ رہا، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اتوار تک لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں لگ رہا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ایک ہفتے قبل کہا کہ عمران خان نااہل ہوگا، کوئی بھی ادارہ ہو حتمی فیصلہ عوام کا ہوگا۔
‘لانگ مارچ میں اگر لوگ کم ہیں تو حکومت گھبرائی ہوئی کیوں ہے؟’
نوازشریف کو اپنے بھائی پر یقین نہیں کہ وہ ملک واپس آئیں، آپ نے فیصل مسجد میں سیکیورٹی فورسز کو ٹھہرایا ہوا ہے، آپ نے اتنی بڑی سیکیورٹی کےانتظامات کیوں کیے ہیں۔
‘لانگ مارچ کو حادثے سے بچا کر منزل پر پہنچنا ضروری ہے’
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے 41کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی، لانگ مارچ میں اگر لوگ کم ہیں تو حکومت گھبرائی ہوئی کیوں ہے؟ شہبازشریف کے اپنے بچے اس پر اعتبار کرنےکو تیار نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ کو حادثے سے بچا کر منزل پر پہنچنا ضروری ہے، روزانہ 10 سے 12کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے نہیں کیا جارہا، لانگ مارچ کیساتھ ہزاروں لوگ پیدل چل رہے ہیں۔
‘ہم لانگ مارچ کو تیز نہیں کرسکتے’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے ٹوئٹ کیا کہ مارچ میں 2،3 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں، اگر لانگ مارچ تیز کیا تو کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے، اگر سیالکوٹ جائیں گے تو اسلام آباد پہنچنے میں 15دن لگیں گے، ہم لانگ مارچ کو تیز نہیں کرسکتے۔
انکا کہنا ہے کہ ہمارا منصوبہ تھا کہ اتوار تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے، اتوار تک اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں لگ رہا، سیالکوٹ جانے کا منصوبہ بھی منسوخ کردیا ہے، جمعہ کو لالہ موسیٰ پہنچیں گے۔
‘کل مارچ پنڈی بائی پاس سے شروع ہوگا’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 3 نومبر کو وزیرآباد پھر جی ٹی ایس چوک گجرات پہنچیں گے، گجرات میں پرویزالہٰی کے پاس قیام کریں گے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کل مارچ پنڈی بائی پاس سے شروع ہوگا اورگھکڑ جائیگا، لانگ مارچ آج رات گوجرانوالہ میں قیام کریگا، لانگ مارچ کا سارا دن گوجرانوالہ میں گزرے گا۔

Recent Posts

موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری، دائرہ 14 لاکھ صارفین تک پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری ہوگیا، دائرہ…

5 mins ago

عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات (قدرت…

24 mins ago

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ جنوبی…

37 mins ago

بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

جئے پور (قدرت روزنامہ) بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے…

54 mins ago

جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔ ٹرانسپورٹروں…

55 mins ago

آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر…

59 mins ago