لوگوں کو ’مایوس‘ کیے بغیر زندگی نہیں گزاری جا سکتی، اداکارہ ثناء

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ ثناء نے طلاق کے بعد معنی پوسٹ شیئر کی ہے۔اداکارہ ثناء نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ہاتھوں میں باکسنگ گلَوز پہنے ہوئے ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں ثناء کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں کو مایوس کیے بغیر ایک بہادر زندگی نہیں گزار سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل طلاق کے بعد دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں اداکارہ ثناء کا کہنا تھا کہ میں مضبوط نہیں ہوں، میں نے طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا ہے کہ میں ’اسٹیل مین‘ نہیں ہوں۔ثناء کا مزید کہنا تھا کہ میں اس موضوع پر کیا بولوں، مگر میں نے اپنی باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آ گئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کے لیے قدم اٹھاتے ہیں، جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت ہے۔