دالبندین میں کسٹمز حکام کی کارروائی،11کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد
کوئٹہ(قدرت نیوز) دالبندین میں کسٹمز حکام کی کاروائی میں 11کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کوئٹہ کسٹم کے دالبندین فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے دالبندین کے مقام پر بارڈر سے آنے والے 2دس ویلرز ٹرک کی تلاشی کے دوران 35000 کلو گرام چھالیہ اور 28000 کلو گرام سونا یوریا کھاد بر آمد کر کے ٹرکوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔
ترجما ن کے مطابق بر آمد شدہ سامان اور ٹرکوں کی قیمت 11 کروڑ روپے بنتی ہے۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔