عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے، بابر اعوان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے۔رہنما پی ٹی آئی بابراعوان نے شوکت خانم اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عمران خان سے ایک گھنٹہ تفصیلی گفتگو ہوئی، عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے۔
بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر گولی لگی ہے، عمران خان کو بہت شدید زخم آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔