معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی سیاست میں انٹری؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی نئی آنے والی ویب سیریز منڈی میں ایک بالکل منفرد انداز میں نظر آنے والی ہیں۔نئی آنے والی ویب سیریز منڈی کی شوٹنگ جاری ہے، اس کی چند تصاویر دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صبا قمر ایک سیاست دان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میکال ذوالفقار کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ منڈی جہاں سب بکتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)


شیئر کی گئی تصویر پر اداکاروں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، اداکارہ میکال ذولفقار نے لکھا عظمیٰ ! آج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے۔اداکار احسن خان نے لکھا کہ اچھا لگ رہا ہے، اداکار شایان خان نے لکھا کہ عظمیٰ رانا زندہ باد۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صبا قمر اور نیئر اعجاز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں صبا قمر حلف اٹھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔