ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد ارباز خان کی زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ اداکار نے بتادیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارارباز خان نے اداکارہ ملائیکہ اروڑاسے علیحدگی کے بعد کی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کرلی۔ارباز خان نے ایک انٹرویو میں زندگی کے تناؤ سے بھرپور لمحات کا تذکرہ کیا، اور تسلیم کیا کہ ایک وقت تھا کہ وہ پیسے، کیریئر،رشتوں اور صحت کو لے کر بہت ہی زیادہ تناؤ کا شکار رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم تناؤ سے بھرے لمحات سے لڑتے رہتے ہیں، کسی کی بھی زندگی میں ایسا وقت نہیں ہوتا کہ وہ تناؤ کا شکار نہ ہو، تناؤ کام کا ہوتا ہے، پیسے کا، رشتوں کا اور صحت سے متعلق بھی ہوتا ہے، یہ پوری زندگی ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ایک وقت ہوتا ہے کہ ہم اس سب کو توازن میں لے آتے ہیں، یہی عمل تناؤ کو کنٹرول کے لیے کار آمد ہے، میں نے اوائل عمری میں ہی زندگی کو توازن میں رکھنا سیکھ لیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب میں بہت سی چیزوں کے باعث تناؤ میں مبتلا ہوا تھا۔
ارباز خان نے کہا کہ جوانی کے سالوں میں آپ کیریئر کے بارے میں سوچتے ہیں تو تناؤ آتا ہے لیکن پھر آپ چیزوں کو بہترین انداز میں دیکھتے ہیں، پھر زندگی میں ایک مرحلے پر انہیں قبول کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ ارباز خان کی ’تناؤ‘ کے نام سے ویب سیریز 11 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے، جو سنسنی خیز اسرائیلی فلم کا آفیشل ری میک ہے۔
اداکار نے 1998 میں ملائیکہ اروڑا سے شادی کی تھی، 18 سال کے خوشگوار تعلق کے بعد ان کے درمیان 2017ء میں علیحدگی ہوگئی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو پڑھائی مکمل کرنے کے لیے باہر ملک گیا ہوا ہے۔