کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ٹماٹر کے بعد پیاز نے بھی ڈبل سنچری کر لی، پیاز 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی . سبزی منڈی میں فی کلو پیاز 150 روپے کے حساب سے 1 من پیاز کی قیمت 6 ہزار روپے ہے .
سبزی منڈی کے ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پیاز کی فصل خراب ہوئی تھی، جس سے بازار میں پیاز کی قلت پیدا ہو گئی ہے . ضرورت کی پیاز ایران سے درآمد کی گئی ہے، جبکہ سندھ کی پیاز کی نئی فصل بھی آنا شروع ہو گئی ہے .