افغانستان سے سبق حاصل کریں، محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو وارننگ دیدی

سرینگر(قدرت روزنامہ) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور کہا ہے کہ مودی افغانستان سے سبق لے جہاں طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا اور امریکا کو بھگا دیا۔
جیو نیوز کے مطابق محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو خبردار بھی کیا کہ ہمارا امتحان نہ لیں اور اپنے طریقے درست کریں، صورتحال کو سمجھیں اور دیکھیں کہ آپ کے پڑوس میں کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے قابض حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات اور اس کی خصوصی حیثیت واپس لینے پر بھی زور دیا۔