اکشے کمار کا اپنی 3 مشہور فلموں کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف اداکاراکشے کمار نے اب اپنی 3 مشہور کامیڈی فلموں کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اداکار نے فلم ساز فیروز نڑیاڈوالا کے ساتھ اپنی مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری، آوارہ پاگل دیوانہ اور ویلکم کو دوبارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اکشے اور فیروز کے اس حوالے سے معاملات طے پا چکے ہیں، تینوں فلموں کے سیکوئل کا مقصد بڑے پیمانے پر فلمی شائقین کو سنیما گھروں تک واپس لانا ہے ۔ان فلموں کے سیکوئل پراجیکٹس کافی عرصے سے تاخیر کا شکار تھے مگر اب ان پروجیکٹس پر کام اور ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کی ذمہ داری خود اکشے اور ان کی ٹیم نے اپنے سر لے لی ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے 3 بڑے ڈائریکٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اگلے چند ماہ میں تینوں میں سے کسی ایک فلم کی شوٹنگ پر کام شروع کر دیا جائے گا۔