سیب میں دل کے لیے مفید ایک اور اہم جزو دریافت

لندن(قدرت روزنامہ) برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ سیب میں پہلے سے ہی معلوم ایک مرکب کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ امراضِ قلب کو روکنے میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔اس کیمیائی مرکب (کمپاؤنڈ) کا نام فلے وَن تھری او ایل ایس ہے جو انگور، سیب، بیریوں اور سیاہ چائے میں بھی پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیب میں کسی وٹامن کی بجائے ایک مرکب کی اہمیت سامنے آئی ہے۔ تاہم اس پر مزید تحقیق جاری ہے اور اسے استعمال کی رہنما حدود پر غور کیا جارہا ہے۔
برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر گنٹر کُنلے نے بتایا کہ روزانہ 400 سے 600 ملی گرام فلے ون تھری او ایل ایس کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جو چائے کے کئی کپ کے برابر ہے۔ تاہم یہ سیب جامنی اور سرخ بیریوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ گہری رنگت والی چاکلیٹ میں بھی یہ عام پایا جاتا ہے۔
ماہرین نے مرکب کی خوراک بہت تحقیق کے بعد جاری کی ہے جس کے لیے 157 طبی آزمائشوں اور 15 مطالعوں کو شامل کیا گیا ہے۔ تمام سروے بتاتے ہیں کہ فلے وین تھری او ایل ایس دل کی حفاظت کرتا ہے اور خون کا بہاؤ بڑھانے کے علاوہ کولیسٹرول اور شکر کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔ تاہم مختلف افراد پر اس کے مختلف اثرات ہوسکتے ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ فلے وین تھری او ایل ایس کو غذا سے حاصل کیا جائے کیونکہ اس کی گولیوں اور سپلیمنٹ سے کئی مسائل سامنے آئے ہیں۔ اگر اس کی خوراک بڑھ جائے تو جگر متاثر ہوسکتا ہے اور ہاضمے کی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

Recent Posts

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

4 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

13 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

13 mins ago

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

29 mins ago

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ…

36 mins ago

بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران نیہا ککڑ اور گلوکار ابھیجیت کے درمیان ’لڑائی ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران معروف گلوکار ابھیجیت اور نیہا…

48 mins ago