نورا فتیحی اور نکی مناج فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں ساتھ پرفارم کریں گی

دوحہ، قطر(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف رقاصہ واداکار نورا فتیحی، نامور امریکی گلوکارہ نکی مناج کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔اداکارہ قطر کے الخور کے البیت اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ہندی گانے پر رقص پیش کریں گی۔
نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی اب تک کی واحد اداکارہ ہیں۔اس سے قبل اداکارہ سات اکتوبر کو جاری ہونے والے قطر ورلڈ کپ کے آفیشل گانے میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔
آفیشل گانے میں نورا فتیحی کے علاوہ تین مشہور عرب فنکارائیں بھی موجود تھیں، جن میں اماراتی گلوکارہ بلقیس، عراقی سپر اسٹار رحمہ ریاض اور مراکش سے ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نغمہ نگار منال شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یہ خبر آئی تھی کہ نورا فتیحی شکیرا اور جینیفر لوپیز کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔