ایوارڈ تب ملا جب کچھ کیا ہی نہیں تھا، آمنہ الیاس کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایوارڈ اُس وقت ملا جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تھا۔جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں آمنہ الیاس نے عماد وسیم اور معین خان کے ہمراہ شرکت کی۔
میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو میں اداکارہ نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کو انجوائے کر رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالج کے دنوں میں مختلف گیم کھیلے ہیں، جن میں باسکٹ بال اور ہاکی بھی شامل ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں آئی تو اپنی پارٹی بناؤں گی۔ جشن کرکٹ 500 کی دوڑ میں آمنہ الیاس نے469 اسکور بنایا۔