گوادر کی بندرگاہ پر جدید ترین سکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ

گوادر(قدرت روزنامہ) ملک کی اہم ترین گوادر بندرگاہ پر جدید ترین سکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے گوادر پورٹ پر جدید ترین سکیورٹی سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد شہر کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ بنانا ہے، اس کیلئے کمپنیوں سے ٹینڈرز بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے پیپرا رولز کے تحت سکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھنے والی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کیے ہیں، یہ سکیورٹی سسٹم گوادر پورٹ ایک بلٹ ان ملٹی پرپز سسٹم ہوگا جو خطرات کا پتہ لگاتا ہے، نگرانی کرتا ہے اور حملے کے نمونوں کا تجزیہ کرتا ہے، ٹینڈڑز کی تفصیلات، شرائط اور شرائط پر مشتمل ٹینڈر دستاویزات گوادر پورٹ اتھارٹی کے صدر دفتر گوادر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر کے علاوہ اتھارٹی کے کیمپ آفس کراچی سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ منصوبے کے تحت گوادر کے لیے حفاظتی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے لگ بھگ 675 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، بولی دہندگان یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں 29 نومبر 2022 کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پاک چائنا فرینڈ شپ ایونیو گوادر میں ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔ دوسری طرف گوادر ائیرپورٹ کی اگلے سال مارچ میں تکمیل کا اعلان کردیا گیا، وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو بہترین ماڈل کا ایئرپورٹ بنائیں گے لیکن ملکیت حکومت کی ہوگی، کراچی و لاہور بزنس کلاس لاونج کو اس ماہ مکمل کریں گے، انٹرنیشنل فلائٹس کیلئے پرندوں کو روکنے کیلئے اوزار لگا رہے ہیں، سکھر اور ڈی آئی خان میں نیا ائیرپورٹ بنائیں گے، سکھر ائیرپورٹ کو بھی بین الاقوامی ائیرپورٹ بنائیں گے، مرید کے ائیرپورٹ کو لاہور ائیرپورٹ کا متبادل ائیرپورٹ بننا چاہیے، گوادر ائیرپورٹ مارچ میں شروع کریں گے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

3 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

3 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

3 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

3 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

3 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

4 hours ago