کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا مختیار کار اعجاز چانڈیو دم توڑ گیا . پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کی گئی .
اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے مختیار کار اعجاز چانڈیو زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا . فائرنگ سے ضلعی تپے دار سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے .
اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ پتھر لگنے سے 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے . انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع غربی نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھا تھا .
حکام نے بتایا کہ جیسے ہی عملے نے کام شروع کیا تو فائرنگ شروع ہوگئی . پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں . فائرنگ کی جگہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی .