اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی . اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گاچیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی .
. میپکو حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے . نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا . گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی .
پاورڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو . کوشش ہے کہ صارفین کو پرائس شاک نہ لگے . ہماری درخواست ہے کہ یہ اضافہ فروری اور مارچ تک لگایا جائے . چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی صارفین سے 43 ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے . . میں خود پریشان ہوگیا کہ اتنا بڑا فگر کیسے ہوگیا .
انہوں نے کہا کہ سہ ماہی کو دوماہ میں کرنے کے حوالے سے تحریری درخواست دے دیں . نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعدفیصلہ جاری کرے گا . واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا .