مسئلہ پنڈی کا ہے،پنڈی والے30نومبرتک حل کرلیں گے‘ شیخ رشید

آئی ایم ایف نے گریبان سے پکڑ لیاہے،روس سے تیل منگوانے کیلئے حوصلہ چاہیے‘ سابق وزیر داخلہ
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چھ ماہ میںاسمبلی کاکورم پورانہیں ہوااپنی ذات کے لئے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں ،ارشدشریف کے جسم پر12زخم اور4ناخن غائب ہیں، معیشت ناک آئوٹ اوردیوالیہ ہونے والی ہے ،مزیدایک کروڑلوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ قومی المیہ ہے پہلے ہی قوم مہنگائی سے مررہی ہے جوہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے گریبان سے پکڑ لیاہے،حکمرانوں نے سعودی عرب اورچین کا نام بے جا استعمال کیا،روس سے تیل منگوانے کیلئے حوصلہ چاہیے۔انہوںنے کہا کہ حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ،مسئلہ رالپنڈی کا ہے،راولپنڈی والے30نومبرتک حل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ باندھ لیںاحتساب اورانتخاب دونوں ہوں گے مزید 15دن ٹویٹرپرہوں۔