عمران خان پر قاتلانہ حملہ؛ سیشن کورٹ وزیرآباد نے تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

وزیرآباد (قدرت روزنامہ)سیشن کورٹ وزیرآباد نے تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عدالت نے عمران خان کے مدعی زبیر نیازی کو اپنا موقف پولیس اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت کا حکم ہے کہ سپریم کورٹ صغری بی بی کیس کی روشنی میں درخواست گزار تفتیشی افسر کے سامنے اپنا موقف رکھے، تفتیشی افسر اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم درخواست گزار کا موقف قلمبند کرے۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کا حکم واضح ہے جو درخواست پہلے جمع ہو مقدمہ اسی کے مطابق درج ہونا ہے۔