سابق وزیراعظم کے دورہ روس کے تازہ بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے،امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویندنٹ پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات چاہتا ہے، ہم پر لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں۔انہوں نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال و جمہوری پاکستان کو امریکا کے مفاد میں دیکھتے ہیں۔صحافی نے ویندنٹ پٹیل سوال کیا کہا کہ عمران خان نے اب ایک بیان دیا ہے جس میں وہ اب امریکا کو حکومت ختم ہونے کا ذمہ داری نہیں سمجھتے،اس پر آپ کا کیا ردِعمل ہے۔
جس کے جواب میں ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ لگائے گئے الزامات میں قعطی صداقت نہیں۔کسی ایک یا دوسری جماعت کے امیدوار پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔پرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پروپیگنڈا ، جھوٹی اور بےبنیاد اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان سے عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔جس پر انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے دورہ روس کے تازہ بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے امریکا سے متعلق موقف میں گذشتہ دو تین دن سے نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔گذشتہ روز بھی عمران خان نے بیان دیا کہ ذاتی مفاد پر قومی ترجیحات کو فوقیت دونگا،امریکہ نے میری حکومت گرائی مگر ملکی مفاد کیوجہ سے ان سے لڑائی نہیں ،مثبت اور بہتر تعلقات چاہتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل عمران خان یہ بھی بیان دے چکے ہیں ان حالات میں روس کا دورہ کرنا غلطی تھی۔

Recent Posts

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…

2 mins ago

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…

5 mins ago

آپ دھونی میں دہانی ہوں،شاہنواز دہانی کی بات پر سابق بھارتی کپتان دھونی کا ردعمل کیا تھا؟ آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

13 mins ago

لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس…

15 mins ago

اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بولر کا نام دیدیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم…

28 mins ago

حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر…

36 mins ago