آئیڈیاز 2022: پاک فضائیہ کے طیارے حاضرین کی توجہ کا مرکز

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز 2022 کے گیارھویں ایڈیشن کی تقریبات عروج پرہیں جہاں ایونٹ کے تیسرے روز ‘پرائیڈ آف پاکستان’ JF-17 تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینر طیاروں کے سٹیٹک ڈسپلے میں حاضرین نے خصوصی دلچسپی لی۔
نمائش میں پاک فضائیہ کے پویلین میں دکھائے گئے طیاروں میں غیر ملکی مندوبین اور عسکری حکام نے گہری دلچسپی لی۔ پاک فضائیہ کی جانب سے حاضرین، مندوبین اور غیرملکی معززین کو طیاروں کے جائزے کے ساتھ ساتھ ان کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بھی مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ڈسپلے میں شامل طیاروں نے اپنے جدید ڈیزائن اور تکنیکی خصوصیات کی بدولت قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعریفیں سمیٹیں۔ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک تقریب میں سب سے زیادہ سراہا جانے والا پروجیکٹ رہا۔

پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے حاضرین کو NASTP پروجیکٹ کے بنیادی عناصر، ذیلی منصوبوں اور مستقبل کی ممکنہ اختراعات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ ترجمان پاک فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ آئیڈیاز 2022 مستقبل میں دوست ممالک کے ساتھ دفاعی اور خاص طور پر NASTP جیسے منصوبوں میں تعاون کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

Recent Posts

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

5 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

10 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

14 mins ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

20 mins ago

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

41 mins ago

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ…

53 mins ago