ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان پر ڈالرز کی برسات۔۔۔بہت بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ورلڈ بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے نقصانات کے پیش نظر زراعت اور گھروں کی سہولت کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کیساتھ اجلاس میں عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پائیدار ترقی جان اے رومی نے کہا کہ عالمی قرض دہندہ ادارے کے بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوگا جس سے منظوری کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس میں طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے، ہم غریب کسانوں کی معاونت اور بحالی میں مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ورلڈ بینک کے وفد نے وفاقی وزیر ایاز صادق سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کیساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے کی سہولت فراہم کرنے سے اپنے کردار کو تبدیل کرکے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ منصوبوں کی نگرانی کی جائے اور فنڈز کا بہترین استعمال کیا جائے۔

Recent Posts

نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی قیمتوں کا نئے نوٹیفکیشن آج ہی معطل کرکے حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی…

4 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ غیر آئینی ہے، جسٹس عائشہ ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا…

7 mins ago

دوران عدت نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت جج کی رخصت کے باعث 14مئی تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ…

8 mins ago

محمد عامر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئندہ…

16 mins ago

بھارت میں 52 فیصد نشستوں پر انتخابات مکمل، بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انتخابات کے تیسرے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی 543 سیٹوں پر…

18 mins ago

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان میں مذاکرات کامیاب، روٹی اور نان کتنے میں ملے گا؟ جانئے

لاہور(قدرت روزنامہ ) ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد…

30 mins ago