شاہ سلیمان کی ہدایت پرحرمین شریفین میں نماز استسقا ادا
مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) بارش کے لیے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا کی گئی سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مساجد میں باران رحمت کے نزول کے لیے دعائیں کی گئیں اور خطبہ دیا گیا۔
باران رحمت کے لیے ادا کی جانے والی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا جہاں کعبۃ اللہ کے پہلو میں امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے امامت کراوئی اور بعد ازاں خطبہ دیا۔
بحضور نائب أمير منطقة مكة المكرمة، الرئيس العام يؤم المصلين في #صلاة_الاستسقاء ويدعو الله عز وجل بالغيث والرحمة وتفريج الكرباتhttps://t.co/DwvI3quNUo#رئاسة_شؤون_الحرمين pic.twitter.com/9ygtGzOh1f
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) November 17, 2022
دوسری جانب حرمین شرمین سے متعلق سوشل میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں بارش کے لیے امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدرشیخ عبدالرحمٰن السدیس کی امامت میں نماز استسقا ادا کی گئی اس موقع پر نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں نے اپنے جبے الٹے پہنے۔
Following the Sunnah of Prophet Muhammad (ﷺ) Sheikh Sudais and the worshipers turn their bisht inside out after Istisqa Khutbah.. pic.twitter.com/jdhuwjdns7
— The Holy Mosque’s (@theholymosques) November 17, 2022
مسجد نبوی ﷺ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز استسقا ادا کی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بارش کے لیے دعائیں کیں۔ خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے شاہ سلمان نے چند روز قبل ملک میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلمان اور گورنریٹ کے اعلی عہدیدار نماز شریک تھے بارش کے لیے خصوصی نماز کا دوسرا بڑا اجتماع مسجد نبوی شریف میں ہوا جہاں شیخ عبد اللہ البعیجان نے امامت کروائی اور خطبہ دیا مدینہ منورہ گورنریٹ کے اعلی عہدیداروں سمیت مشائخ اور سرکردہ علما بھی شریک تھے۔اسی طرح نماز استسقا ریاض، جدہ، جازان، عرعر، دمام اور الخبر کے علاوہ تمام شہروں میں بھی ادا کی گئی۔